The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کپاس کے کاشتکاروں کو مزید 15 روز تک پیسٹ سکائوٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت

6

بدھ ستمبر
14:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروںکو 50فیصد ٹینڈے کھلنے پر کپاس کی چنائی اور مزید 15 روز تک پیسٹ سکائوٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موسم کی تبدیلی اور ماحولیاتی تغیرا ت کے باعث رات کے اوقات میں نمی کا سلسلہ شروع ہو گیاہے اس لئے کاشتکار علی الصبح کپاس کی چنائی سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کی چنائی کا عمل صبح 11 بجے کے قریب شروع کیاجائے تاکہ کپاس میں نمی برقرار نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس طرح حاصل کردہ روئی کی برآمد سے عالمی منڈی میں بہترین نرخ حاصل ہو سکیں گے۔ انہوںنے مزید کہاکہ کاشتکار کپاس کی اگیتی اور پچھیتی کاشتہ فصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کا عمل بھی کم از کم مزید 15 سے 20 روز تک جاری رکھیں کیونکہ موجود ہ موسمی حالات کے باعث فصل پر پیسٹ کا پریشر بڑھ رہاہے تاہم انہوںنے بتایاکہ 15 اکتوبر کے بعد موسم سرما کے آغاز کے باعث پیسٹ کاپریشر کم ہونے سے پیسٹ سکائوٹنگ کی ضرورت نہ رہتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی یامشاورت کیلئے محکمہ زراعت توسیع اور پیسٹ سکائوٹنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے فیلڈ سٹاف سے بھی معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More