The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کپاس میں نمی کے باعث جننگ کے دوران مسائل و مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے،ماہرین زراعت

10

بدھ ستمبر
16:14

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کپاس میں نمی کے باعث جننگ کے دوران مسائل و مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے لہذاکاشتکار فصل اور ٹینڈوں سے رات کی شبنم خشک ہونے کے بعدچنائی کریں نیزکپاس کی چنائی صبح10بجے سورج نکلنے پر شروع کی جائے تاکہ کپاس بدرنگ نہ ہونے پائے جبکہ مذکورہ چنائی سہ پہر4بجے بندکردی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کپاس کی چنائی کے لئے جھولی کے طورپر استعمال ہونیوالا کپڑاسوتی ہوناچاہئیے اور چنی ہوئی پھٹی کو صاف اور خشک سوتی کپڑے پررکھاجائے اور اسکے بعد صاف اونچی اورخشک جگہ پر اکٹھا کیاجائے تاکہ پھٹی آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار چنائی کے بعد بی ٹی اورغیر بی ٹی اقسام کی روئی کو علیحدہ رکھیں نیزچنی ہوئی کپاس میں نمی، کچے ٹینڈوں‘ کھکھڑی‘ رسیاں‘ سوتلی‘ بال وغیرہ کو ہر گزشامل نہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کو گودام میں لے جانے سے پہلے یہ تمام اشیاء ہاتھوں سے چن کر نکال دی جائیں۔ علاوہ ازیں چنائی کے بعد پھٹی کو ایک دو دھوپ ضرورلگوائی جائیں تاکہ نمی کو مناسب سطح پر لایاجاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More