The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کویت، قومی اسمبلی کے 5 ارکان میںکورونا وائرس کی تشخیص،اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی

7

منگل ستمبر
10:55

کویت سٹی۔ 15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) کویت کی قومی اسمبلی کے 5 ارکان کے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔کویتی پارلیمان کے سپیکر مرزوق الغانم نے ایک ٹویٹ میں ان ارکان کے کورونا وائرس میں مبتلاہونے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس کے پیش نظر ایوان کا اجلاس حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا ہے کہ ابھی تمام ارکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے ہیں اور آندہ ہفتے کے روز ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔سپیکر کا کہنا ہے کہ ’پارلیمان کا گذشتہ سیشن مسلسل تین روز جاری رہا تھا، اس سے یہ واضح ہو گیا تھا کہ ایک طرح سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ بعض ارکان نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ صحت مند ارکان کی موجودگی میں اجلاس منعقد کیا جانا چاہیے اور اس کو ملتوی نہ کیا جائے تاہم سپیکر نے اس تجویز کو ماننے سے انکار کردیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More