The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کوہاٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات قبائلی ضلع اورکزئی سے جنوبی اضلاع سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

19

منگل ستمبر
12:29

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) کوہاٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات قبائلی ضلع اورکزئی سے جنوبی اضلاع سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور 16کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے ایک مبینہ سمگلرکو موٹرکارسمیت حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ شب پولیس تھانہ لاچی کے ایس ایچ او ہمایون خان نے چمبہ گل روڈ پر ناکہ بندی کرلی تھی کہ اسی اثناء ایک موٹرکارآتی دکھائی دی جسے روک کر تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے 16800 گرام چرس برآمد کرلی۔

پکڑی گئی چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق منشیات قبائلی ضلع اورکزئی سے ہنگو اور کوہاٹ کے خفیہ راستے کے ذریعے جنوبی اضلاع سمگل کی جارہی تھی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔پولیس نے مبینہ سمگلر کو موٹرکارسمیت حراست میں لے کر مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More