The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کوہاٹ ‘ مبینہ طورپرناجائز تعلقات اٴْستوار کرنے اورہراساں کرنے پرفٹبال کے مقامی نوجوان کھلاڑی کو ذبح کرکے لاش جلادی گئی … ملزمان مقتول کی لاش کو ایک خالی دکان میں ٹھکانے … مزید

14

ملزمان مقتول کی لاش کو ایک خالی دکان میں ٹھکانے لگانے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے چندگھنٹوں بعدہی تینوں ملزم بھائیوں کو گرفتارکرلیا

منگل ستمبر
12:29

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) کوہاٹ کے نواحی علاقے گمبٹ میں مبینہ طورپرناجائز تعلقات اٴْستوار کرنے اور حراساں کرنے پرفٹ بال کے مقامی نوجوان کھلاڑی کو ذبح کرکے موت کے گھاٹ اٴْتاردینے کے بعد لاش جلادی گئی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اور مقامی یونیورسٹی کے طالب علم کو دودیگربھائیوں سمیت گرفتار کرکے آلہء قتل برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق گمبٹ کے علاقے خدرخیل کے رہائشی اور فٹ بال کے مقامی کھلاڑی عاطف الرحمن کو چارروزقبل چھری سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اٴْتاردینے کے بعد سفاک قاتلوں نے مقتول کی لاش کو پٹرول چھڑک کر جلادیاتھا۔پولیس تھانہ گمبٹ نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں ملوث تینوں ملزمان بھائی عبید‘ عرفان اور ندیم پسران آدم خان کو چندگھنٹوں بعد ہی حراست میں لیا جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول عاطف الرحمن ملزم عبیدکو ناجائزتعلقات اٴْستوار کرکے تنگ اورحراساں کرتا تھا۔

(جاری ہے)

کئی بار مقتول اور اٴْس کے گھروالوںکی سمجھانے کوشش کی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے بازنہیں آیا۔ وقوعہ کے روزمقتول عاطف کوبہانے بلاکر اٴْس کے ہاتھ باندھنے کے بعد چھری کے وار کرکے اٴْسے زخمی کیا اوربعدازاں ذبح کرکے مقتول کی لاش کو پٹرول چھڑک کر جلادیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کی لاش کو ایک خالی دکان میں ٹھکانے لگانے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے چندگھنٹوں بعدہی تینوں ملزم بھائیوں کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم عبیدمقامی یونیورسٹی کا طالب علم ہے جس نے ناجائزتنگ کرنے اور حراساں کرنے کی رنجش پراپنے دیگر دوبھائیوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے ساتھ مقتول کو قتل کردیا۔پولیس تھانہ گمبٹ میں مقتول عاطف الرحمن کے بھائی سعید الرحمن کی مدعیت میں تینوں بھائیوں کو باقاعدہ ایف آئی آرمیں نامزدکیاگیا ہے۔پولیس نے تینوں ملزمان کا مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More