The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کوٹری میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 3 مزدور جاں بحق … جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ مجید پالاری، 29 سالہ ندیم پالاری اور 26 سالہ شیر حسین پالاری سے ہوئی ہے، پولیس

21

جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ مجید پالاری، 29 سالہ ندیم پالاری اور 26 سالہ شیر حسین پالاری سے ہوئی ہے، پولیس

اتوار اکتوبر
16:25

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) نوری آباد سری لنک روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوٹری کے علاقے نوری آباد سری لنک روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ مجید پالاری، 29 سالہ ندیم پالاری اور 26 سالہ شیر حسین پالاری سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کلو کوہر حب کان حاجی پالاری گوٹھ نوری آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، تینوں افراد مزدوری کرکے واپس جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، جامشورو پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More