The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کوویڈ19سے بچائو کے اقدامات پرتربیتی ورکشاپ کاانعقاد،نتھیاگلی میں روڈپرکروناسیفٹی کٹس کی تقسیم

14

پیر ستمبر
17:44

غازی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورمحکمہ سیاحت کے زیراہتمامGIZ کے تعاون سے کوویڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات پرسیاحت سے وابسطہ شعبے کے 60 سے زائد اسٹیک ہولڈرزکوتربیت فراہم کی گئی دو روزہ تربیتی سیشن میں ٹوارازم اور ہسپٹیلٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دو الگ الگ گروپوں کے 60 سے زیادہ شرکانے شرکت کی تقریب میں سیکرٹری محکمہ سیاحت، عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی ای)،رضاعلی حبیب نے بھی شرکت کی،اس سے قبل جرمنی کی ترقیاتی تعاون (جی آئی زیڈ)سپورٹ میںلوکل گورننس پروگرام(لوگو 2)نے وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون وترقی(بی ایم زیڈ)جرمنی کی جانب سے سیکرٹری سیاحت کے محکمہ کودس ہزارکورونا سیفٹی کٹس حوالے کیں، خطے میںمحفوظ،ذمہ داراورصحت مندسیاحت کے بارے میں شعوربیدار کرنے کے لئے سیاحوں میںنتھیاگلی میںروڈپرکورونا سیفٹی کٹس بھی تقسیم کی گئیں،سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبر پختونخواہ عابدمجیدنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہوٹل مالکان اور عملہ کو ان اقدامات سے آگاہ کیا،ان کاکہناتھاکہ کے پی حکومت ہوٹل انڈسٹری کی بحالی کیلئے خاطرخواہ اقدامات کررہی ہے اس موقع پرانہوں نے ایوبیہ اورنتھیاگلی میںاسٹیک ہولڈرز کو درپیش مختلف امور پر بات بھی کی، انہوں نے سیاحت سے وابسطہ کے بقایا امورکوجلد حل کرنے پر انہیں یقین دہانی کرائی، جرمنی کی ترقیاتی تعاون جی آئی زیڈ کورونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جی آئی زیڈلوگوٹو پروگرام پروگرام کے پی کے میںٹوارازم اورہسپٹیلٹی کے شعبے کے لئے صلاحیت پیدا کرنے کیلئے بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More