The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کووڈ 19 کے دوران سماجی میڈیا کے کردار پرورچوئل کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں

16

پیر ستمبر
18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) علما یونیورسٹی نے کروناوائرس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے 17-16 اکتوبر 2020ء کو کووڈ 19 کے دوران سماجی میڈیا کے کردار پر ایک اہم بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جو کہ اس وقت کے سماجی میڈیا کے حوالے سے انتہائی دلچسپ امور پہ مرکوز ہو گی۔ علما یونیورسٹی کا ڈپارٹمنٹ آف میڈیا سائنس سبقت لیتے ہوئے اس بین الاقوامی سطح پر سراہی جانے والی کانفرنس میں تحقیقی مباحثوں اور مکالموں کے ذریعہ کووڈ 19 کے دوران سوشل میڈیا کے کردار کے حوالے سے اس کے مختلف پہلوئوں کو منظر عام پر لائے گا۔مذکورہ آن لائن کانفرنس کے ذریعہ علما یونیورسٹی کا ایک مقصد تعلیمی اداروں اور انڈسٹریز کے درمیان پائی جانے والی دوری کو بھی ختم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے ایک معزز اسکالر کا کہنا ہے کہ “یہ ورچوئل کانفرنس سماجی میڈیا میں ہونے والی تبدیلیوں کی صحیح وقت پر نشاندہی کرے گی تاکہ معلومات کو پھیلانے کے جدید طریقوں کو اپنانے کے لئے سب کو آگے بڑھایا جا سکی”۔ علما یونیورسٹی اس کانفرنس کے ذریعہ دنیا بھر میں فروغ پذیر نیٹ ورکس کی نبض پر انگلی رکھتے ہوئے عالمی سطح کے نظریات اور جائزوں پر اثرانداز ہونے والے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات کے تمام پہلوؤں کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More