The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا کے 16مثبت کیس سامنے آنے پر رفاع میڈیکل کالج کیمپس وہاسٹل سیل … عوام الناس کے تحفظ اور وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر ادارہ ہذا کو فوری طور پر سیل کرکے ادارے … مزید

9

عوام الناس کے تحفظ اور وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر ادارہ ہذا کو فوری طور پر سیل کرکے ادارے کو جملہ سٹاک کے ٹیسٹ کروائے جائیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو خط

منگل ستمبر
19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے 16مثبت کیس سامنے آنے پر رفاع میڈیکل کالج (کیمپس،ہاسٹل) کو سیل کر دیا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو مجوزہ ادارے کے 16مثبت کیس رپورٹ ہونے بابت 1دن قبل خط لکھا تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ادارہ ہذا کو مورخہ15ستمبر بروز بدھ کو اگلی ہدایات ملنے تک سیل کرنے کے فوری احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق اسلام آباد پولیس کو ادارہ ہذا کو حفاظتی عوامی اقدامات کے تحت فوری طور پر سیل کرنے کا کہا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو لکھے خط میں بتایا گیا تھا کہ 9ستمبر کے بعد رفاع میڈیکل کالج سے لئے گئے متعدد نمونہ جات میں سے 16مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ عوام الناس کے تحفظ اور وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر ادارہ ہذا کو فوری طور پر سیل کرکے ادارے کو جملہ سٹاک کے ٹیسٹ کروائے جائیں۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے مجوزہ میڈیکل کالج کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More