The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن کی شرح میں 22 فیصد اضافہ … اضافے کی بڑی وجہ کورونا کے دوران جاری ای روزگار فری لانسنگ پروگرام قرار‘ رپورٹ جاری

12

اضافے کی بڑی وجہ کورونا کے دوران جاری ای روزگار فری لانسنگ پروگرام قرار‘ رپورٹ جاری

منگل ستمبر
12:56

کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) آن لائن رقوم کی منتقلی کی عالمی کمپنی پے یو نیر (Payoneer ) کی حالیہ رپورٹ کیمطابق کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن کی شرح میں ریکارڈ 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی کمپنی نے آمدنی میں اضافے کی بڑی وجہ کورونا کے دوران جاری ای روزگار آن لائن فری لانسنگ پروگرام کو قرار دیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے 3 ماہ میں ای روزگار کے طلبا نے دوران تربیت اڑھائی کروڑ کما لئے۔

(جاری ہے)

ای روزگار محکمہ یوتھ افئیرز پنجاب اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ پروگرام ہے۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ ای روزگار پروگرام بیروزگاری کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ کیمطابق پچھلے سال کی نسبت پاکستان کی مجموعی آن لائن آمدن 47 سے بڑھ کر69 فیصد ہو گئی ۔ای روزگار کے نئے سیشن میں داخلے بھی جاری ہیں جن میں 35برس تک کے ایم اے پاس بیروزگار نوجوان فزیکل کے علاوہ آن لائن کلاسز کیلئے بھی اپلائی کر سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے ای روزگار ویب سائٹ یا 080009897 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More