The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، حفاظتی اقدامات کے بغیر وبا کو شکست نہیں دے سکتے،ڈاکٹر سردار آفتاب حسین

26

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، حفاظتی اقدامات کے بغیر وبا کو شکست نہیں دے سکتے ، حفاظتی ایس او پی پر عمل کرنا ہوگا، آزاد کشمیر کے لوگ زیادہ سے زیادہ بیماری کی نوعیت کو سمجھیں اور احتیاط کریں تاکہ کم سے کم لوگ وائرس کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبھی ممکن ہے کہ علامات کی صورت میں یا کورونا کے مریض کے ساتھ ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو آئسولیٹ کریں اور اپنے ٹیسٹ کروائیں اور پازیٹو آنے کی صورت میں اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ماسک؛ ہینڈ سینیٹائزر اور سماجی فاصلہ لازمی رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکول،کالجوں،تعلیمی اداروں،بازاروں، سیر گاہوں، ہوٹلوں تفریحی مقامات، شادی ہال،دفاتر، دکانوں،ہجوم والی جگہوں میں ایس او پیز کا خیال رکھا جانا لازم ہو گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی جی صحت نے کہاکہ میڈیا سے کرونا بچائو آگاہی مہم میں پہلے کی طرح اب بھی بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ عوام علامات کی صورت میں ہسپتال سے رجوع کر لیں تو بیماری کی بہت ساری پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔مسئلے کا حل اس سے دور نہیں بھاگنا بلکہ اس کا حل تلاش کرنا ہوتا ہے۔کسی دوسری بیماری میں مبتلا شخص کو اس بیماری کے علاوہ کرونا کا انفیکشن ہو سکتا ہے یہ ایک حقیقت ہے اور اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا کہ اس وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ؛ وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی ؛چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش ؛سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل احسن الطاف ستی کی سرپرستی میں تمام ملازمین صحت عامہ ڈاکٹرز‘‘پیرامیڈکس‘‘انتظامی و دیگر سٹاف تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو اس کرونا وائرس جیسی موذی وبا محفوظ رکھنے کے لیے مصروف عمل ہیں عوام صرف ایس او پیز پر عمل کریں تو کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More