The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا کیسز میں واضح کمی کے بعد شیخوپورہ میں بھی چھ ماہ سے بند سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا

15

منگل ستمبر
20:24

،شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) کورونا کیسز میں واضح کمی کے بعد شیخوپورہ میں بھی چھ ماہ سے بند سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا یے ابتدائی طور پر نویں اور دسویں جماعت کے طلبائ و طالبات کی دو مرحلوں میں کلاسز کا آغاز کیا گیا یے اسکولوں میں داخل ہونے سے قبل ہینڈ سینیٹائزر طلبائ کے ہاتھوں پر لگایا جا رہا ہے اور ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی یے نہ صرف طلبائ بلکہ اساتذہ کے لیے بھی ماسک ضروری قرار دیا گیا یے کلاس رومز میں سوشل ڈسٹنس کے ساتھ بیٹھایا جا رہا یے ، سی ای او ایجوکیشن ملک منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جراثیم کش اسپرے کروایا گیا یے انہوں نے والدین سے گزارش کی یے کہ بچوں کو اسکول بھیجنے سے قبل ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More