The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا وائرس کے کیسز زیادہ تر ہسپتالوں میں انفیکشن کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں، ہسپتال جاتے وقت احتیاط کریں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ٹویٹ

8

پیر ستمبر
15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرکوڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیرکو کورونا وائرس کے 40 کیسز، 13 ستمبر کو39، 12ستمبر کو 31،11ستمبر کو28 ، 10ستمبر کو24، 9 ستمبر کو18، 8 ستمبر کو 12 ، 7 ستمبر کو 16، 6 ستمبر کو 8 ،5 ستمبر کو 12، 4 ستمبرکو25 ، 3 ستمبر کو 23، 2 ستمبر کو17، یکم ستمبر کو24، 31 اگست کو27، 30 اگست کو 14، 29 اگست کو 19، 28 اگست کو 16، 27 اگست کو16، 26 اگست کو15، 25 اگست کو16، 24 اگست کو22 ،23 اگست کو 21 ، 22 اگست کو 19، 21 اگست کو 28 ، 20 اگست کو13، 19اگست کو11، 18 اگست کو11، 17 اگست کو 12، 16 اگست کو32 ،15 اگست کو4، 14 اگست کو 19، 13 اگست کو 27 ، 12 اگست کو15،11 اگست کو20، 10 اگست 20، 9 اگست 27 ، 8 اگست 32 ، 7 اگست کو41، 6 اگست کو 19 ، 5 اگست کو27 ، 4 اگست کو19، 3 اگست کو24، 2 اگست کو 19، یکم اگست کو 19کیس رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز زیادہ تر ہسپتالوں میں انفیکشن کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں، ہسپتال جاتے وقت احتیاط کریں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ہم نے اسلام آباد میں ہر ایک کا سراغ لگا لیا ہے۔ حالیہ اضافے میں 80 فیصد انفیکشن ہسپتالوں میں پھیل رہا ہے۔ براہ کرم ہسپتالوں کا دورہ کرتے وقت انتہائی محتاط رہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں اور شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More