The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط ضروری ہے، صفدر علی

11

جمعرات ستمبر
15:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط اور صفائی ستھرائی نہا یت ضروری ہے جس کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں کلاسز کے آغاز کے بعد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت کی جانب سے کیمپس لیول پر کووڈ 19 ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر اویس احسان جبکہ ممبران میں نوید احمد، صفدر علی، محمد ندیم، ڈاکٹر قدسیہ یوسفی اور محمد عمران شامل ہیں۔ اس ٹاسک فورس کا مقصد کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ایس او پیز کو کیمپس کی سطح پر یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبران سینٹائزیشن، ماسک پہننے اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ افراد کے باہمی فاصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔

صفدر علی کے مطابق ٹاسک فورس نے فوری طور پر کام شروع کر کے کیمپس میں جگہ جگہ کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پمفلٹ، ہینگرز اور فلیکسز چسپاں کر دئیے ہیں۔ جن کا مقصد ستاف، فکیلٹی اور طلبا و طالبات کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کے ممبران مختلف کلاسز میں طلبا و طالبات کو مختصر آگاہی لیکچرز بھی دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں داخل ہونے والے ہر شخص پر ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ ٹمپریچر سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کو فی الحال پہلے اور آخری سمسٹر کے طلبا و طالبات اور ضروری پریکٹیکل کورسز کے لیے کھولا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More