The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا وائرس سے خود کو بچانا پورے معاشرے کے تحفظ کا ضامن ہے،ثمن رائے

6

منگل ستمبر
16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ایگزیکٹوڈ ائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء ثمن رائے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ان تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں،اس وائرس سے خود کو بچانا،پورے معاشرہ کے تحفظ کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ء ثمن رائے نے تھیٹر ڈراموں میں ایس او پیز عمل درآمد پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے تمام اسٹیج منیجر زکو ہدایا ت جاری کیں کہ یس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں،حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت ڈرامہ فوری بند کر دیا جائے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزصبح صادق،انفارمیشن آفیسر ثمرین بخاری، کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا،اکاؤنٹ آفیسر مظہر اقبال، لاء آفیسر سمیت تمام اسٹیج منیجر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More