The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا وائرس سے بچائو کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، شفقت محمود

12

منگل ستمبر
15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ منگل کو شفقت محمود نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا وباء کے باعث چھ ماہ بعد سکولوں میں آنے والے طلباء کو خوش آمد کہا۔ شفقت محمود نے تین سکولوں محسن مرتضی ماڈل سکول فار بوائز جی 6/4، اسلام آباد کالج فار بوائز جی 6/3 اور اسلام آباد ماڈل سکول برائے گرلز/ بوائز سید پور ویلج کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں، پر بجہ فیس ماسک ضرور پہنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ببڑا چیلنج ہے اور اس چیلنج میں کامیابی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سکول کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، جہاں عملدرآمد نہ ہو رہا ہو گا اسے وارننگ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں سکول بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 215 کے قریب یونیورسٹیز ہیں۔ ہر یونیورسٹی میں ہوسٹل ہیں، ہوسٹلز میں بھی ایس او پیز کو مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار بچوں کی تعداد اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکول آنے اور جانے کا مرحلہ بھی بہت اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More