The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا وائرس اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک وارنگ ہے جس نے ساری دنیا کا معیار بدل ڈالا، چوہدری شجاعت حسین

5

اتوار ستمبر
21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک وارنگ ہے جس نے ساری دنیا کا معیار بدل ڈالا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کورونا وائرس نے تمام دنیاوی سپرپاورز کی بے بسی عیاں کردی ہے، آج ثابت ہوگیا ہے حقیقی سپرپاور صرف اللہ تعالیٰ ہے جسکے سامنے تمام ممالک بے انتہا سائنسی ترقی اور ٹیکنالوجی کے باوجود بے بس ہیں، انہوں نے کہا کہ آج اربوں ڈالر کی لاگت کے میزائل اور جدید اسلحہ کوڑیوں کے مول بک رہا ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود سے انکے والد چوہدری ظہور الٰہی کے قریبی تعلقات تھے، حالیہ ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی، اس موقع پر سیاست کے علاوہ ہر موضوع زیر بحث آیا، دونوں رہنماؤں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کورونا وائرس کے تناظر میں موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More