The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کو بند کردیں گے،شفقت محمود … قوم نے ڈٹ کر کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے، حکومت کی کاوشوں سے یہ دن آیا، حکومت کی مثالی … مزید

12

قوم نے ڈٹ کر کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے، حکومت کی کاوشوں سے یہ دن آیا، حکومت کی مثالی کارکردگی ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل ستمبر
15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کو پہلے وارننگ دیں گے اور پھر بند کردیں گے۔اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ جس دن کا انتظار تھا وہ آج آگیا، یہ ایک مبارک دن ہے، یہ ایک امتحان کا دن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ڈٹ کر کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے، حکومت کی کاوشوں سے یہ دن آیا، حکومت کی مثالی کارکردگی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور والدین کو بھی چاہیے کہ ایس او پیز پر چیک رکھیں، ہر بچہ ماسک لازمی پہنے، چاہے گھر میں کپڑے کا ماسک بنا لیا جائے۔شفقت محمود نے کہا کہ امید ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہوگا، صوبائی حکومتیں بھی کوشش کررہی ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہو اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرپہلے وارننگ دیں، پھر ادارہ بند کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اساتذہ نے پڑھانیکے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کروانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More