The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورونا اور موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس 18ستمبرکو ہوگی

10

منگل ستمبر
17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کے تحت کورونا اور موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس اور 17ویں سالانہ انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈز 2020کی تقریب 18ستمبر کو مقامی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے حوالے سے فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے بتایا کہ اس کانفرنس میںحیاتیاتی تحفظ، بڑے شہروں بالخصوص کراچی میں ٹرانسپورٹ، ہائوسنگ، صحت و صفائی، ترقیاتی منصوبے ، شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخار شلوانی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسینئر وائس چیئرمین بزنس مین پینل ایف پی سی سی آئی میاں زاہد حسین، ڈی جی انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر نعیم مغل،سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی،وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی سروش لودھی، سیکریڑی فارسٹ سندھ عبدالرحیم سومرو، سی ای او ای ایم سی پاکستان سید ندیم عارف، سی ای او میڈیا بیٹھک ناجیہ اشعر، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک، نیسلے پاکستان کے علی اشعر، شمس الحق میمن و دیگر بھی خطاب کریں گے۔

نعیم قریشی نے مزید کہا کہ اس موقع پر 50 سے زائداداروں کو بہترین ماحولیاتی کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More