The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورنگی اسٹار فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کا اجلاس ،سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا

14

اتوار ستمبر
19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) کورنگی اسٹار فٹ بال کلب کا سالانہ اجلاس زیر صدارت صدر کلب خالد نفیس منعقد ہو ا جس میں کلب کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیااجلاس میں جنرل سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،خزانچی کامران احمد اور دیگر عہدیداران کے علاوہ کورنگی اسٹار کے کپتان محمد اعظم اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اجلا س میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا اس موقع پر عہدیدران اور کھلاڑیوں نے کلب کے صدر خالد نفیس اور سیکریٹری اعجاز احمد قریشی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعائون اور کلب کی کامیابی اور ترقی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر خالد نفیس اور جنرل سیکریٹری اعجاز احمد قریشی نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے کلب کا نام روشن کریں انہوںنے بتا یا کہ انشا اللہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی بہتر تربیت اور فزیکل فٹنس کے لئے ماہر کوچز کا انتظام کرینگے انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا انشا اللہ کورنگی اسٹار فٹ بال کلب شہر کراچی کی معروف فٹ بال ٹیم بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More