The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کورنا کے 16مریض چل بسے ،567کیسز کی تصدیق

24

اتوار اکتوبر
13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورنا کے 16مریض چل بسے ،567کیسز کی تصدیق ہوگئی ۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ ئو آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ، این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 16 مریض جاں بحق ہوگئے ، این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 567 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9296 ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 7 ہزار 69 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق ملک میں 3 لاکھ 23 ہزار 19 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں 1 لاکھ 41 ہزار 713 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،پنجاب میں 1 لاکھ ایک ہزار 713 کے پی 38598 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،اسلام آباد میں 17996 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،گلگت بلتستان 4047، بلوچستان میں 15669 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،آزادکشمیر میں کورونا کے 3437 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس سے ابتک 6654 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر می 32062 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کوروناکے 793 مریض زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 74 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 40 لاکھ 74 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More