The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کوئٹہ بجلی بندرہے گی ،کیسکو

7

بدھ ستمبر
18:21

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سی17اور18ستمبرکو 220کے وی سبی ۔کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پر ضروری کام کیاجائے گاجس کے باعث مذکو رہ ٹرانسمیشن لائن سے صبح7بجے سے شام 7بجے تک بجلی بندرہے گی تاہم اس دوران 300میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگی جسے صوبہ کے مختلف علاقوںمیں لوڈمینجمنٹ کے ذریعہ پوراکیاجائے گا۔علاوہ ازیں17ستمبرسے 8اکتوبر تک پسنی۔

(جاری ہے)

اورماڑہ ٹرانسمیشن لائن پر ضروری کام کے باعث (روزانہ) صبح6بجے سے سہ پہر3بجے تک 11KVسٹی، جناح بیس، نیول ویلج، جناح اکیڈیمی فیڈروں سے بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ اسی طرح کوئٹہ شہرمیںبرقی لائنوںکی ضروری مرمت کے باعث18ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازار اور سریاب گرڈکے اولڈجان محمدفیڈروں سے صبح7بجے سے صبح10بجے تک نیز اسی روز 66کے وی سورینج گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکوکی جانب سے متعلقہ صارفین سے زحمت کیلئے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More