The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کوئٹہ ، قائد ملازمین امیر حمزہ محمد شہی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،خالد عزیز محمدشہی

13

بدھ ستمبر
20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) بلوچستان سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن بلوچستان ہائوس اسلام آباد کے خالد عزیز محمدشہی نے کہا کہ قائد ملازمین امیر حمزہ محمد شہی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ملازمین کے حقوق کے حصول گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں ان کی شب روز کی محنت سے ملازمین کو ان کے حقوق حاصل ہیں گزشتہ دنو ں بھی سٹار پینل کے نامزد اُمیدوار صدر عبدالخالق بلوچ و دیگر کی کامیابی سابق رہنمائوں کی حمایت سے ممکن ہوئی ، سٹار پینل کے رہنمائوں نے ہمیشہ اجتماعی کاموں کو ترجیح دی ہے، اُمید ہے عبدالخالق بلوچ اور اُنکی پوری ٹیم سیکرٹریٹ کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے،عبدالخالق بلوچ کو میں اس موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ تمام ساتھیوں کی جدوجہد سے ملازمین کے قائد منتخب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More