The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کوئٹہ،وزیراعلیٰ جام کمال خان کی زیرصدارت کوئٹہ شہر کو درپیش ٹریفک کے مسائل اوران کے حل کے حوالے سے متعلق اجلاس … ؒ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کے … مزید

7

G
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت کوئٹہ شہر کو درپیش ٹریفک کے مسائل اوران کے حل کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کے لئے فلائی اوور اور انڈر پاس کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، محکمہ مواصلات کی جانب سے اجلاس کو ان منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، سیکریٹری مواصلات وتعمیرات، اسپیشل سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی وترقیات، کمشنر کوئٹہ، ایس ایس پی ٹریفک نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلی کی ہدایت کی روشنی میں طے کیا گیا کہ محکمہ مواصلات میزان چوک تا اسپنی روڈ، حبیب نالے کے اوپر ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کا پی سی ون تیار کرے گا جبکہ عالمو چوک ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک کے دبا کو کم کرنے کے لئے یوٹرن بنایا جائے گا اورسریاب روڈ پر مستونگ اور سبی کی ٹریفک کو باضابطہ بنانے کے لئے بھی پولیس ٹریننگ کالج کے سامنے اور گاہی خان چوک پر ٹریفک کی آمدورفت کی بہتری کے لئے بھی یو ٹرن بنایا جائے گا،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ حکومت کوئٹہ شہر میں ذرائع مواصلات کی بہتری اور شہر کو کھولنے کے لئے نئی سڑکوں کی تعمیروتوسیع کررہی ہے تاہم اندرون شہر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبا کو کم کرکے ٹریفک جام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے شہر آنے والی سڑکوں پر ٹریفک کو باضابطہ بنانا ناگزیر ہے، وزیراعلی نے کہا کہ حبیب نالہ پر ایکسپریس وے کی تعمیر سے شہر سے باہر جانے والی ٹریفک کے لئے ایک متبادل سڑک دستیاب ہوسکے گی جس سے اندرون شہر ٹریفک کے دبا میں کمی آئے گی جبکہ ایئرپورٹ روڈ اور سریاب روڈ پر یوٹرن کی تعمیر سے بھی نمایاں بہتری آئے گی اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کمشنر کوئٹہ کو کوئٹہ پیکج کے تحت عالمو چوک، گاہی خان چوک اورسریاب روڈ پر یوٹرن کے منصوبوں پر فوری طور پر عملدرآمد کا آغاز کرنے اور محکمہ مواصلات کو ایکسپریس وے کا پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More