The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کنٹینرز تحویل میں لینے کے خلاف درخواست پرعدالت نے محکمہ داخلہ سندھ سے تفصیلی جواب طلب کرلیا

7

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کے لیے کنٹینرز تحویل میں لینے کے خلاف درخواست پرعدالت نے محکمہ داخلہ سندھ سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی۔ سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کے لیے کنٹینرز تحویل میں لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس بغیر اجازت کے کنٹینر اٹھا کر لے جاتی ہے، پولیس پر یہ چوری کا مقدمہ بنتا ہے کنٹینرز واپس بھی کمپنی کو اٹھانے پڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران استعمال کنٹینرز کا 25 فیصد نقصان بھی ہو جاتا ہے پولیس کو گودام سے کنٹینرز اٹھانے سے روکا جائے جس پر ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محرم کے دنوں کنٹینرز تحویل میں لیے گئے تھے، عام طور پر نہیں اٹھائے جاتے،سرکاری وکیل کی جواب میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ محرم الحرام کے علاوہ سیاسی جلسے جلوسوں اور سڑکوں کی بندش کے لیے کنٹینرز اٹھا لیے جاتے ہیں،جس پر عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ پولیس پر جو الزامات لگائے ہیں ان کا تفصیلی جواب دیا جائے،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی جبکہ درخواست میں محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی پولیس و دیگر فریق بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More