The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت ریونیو اجلاس،تمام اہداف کا جائزہ لیاگیا

4

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
18:21

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت ریونیو ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر
راؤ پرویز اختر نے ضلعی افسران کے ہمراہ ریونیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
اہداف کا جائزہ لیا ہے ، اس موقع پر انہوں نے محکمہ مال، ڈویلپمنٹ، ہیلتھ ،
ایجوکیشن، جنگلات، ہائر ایجوکیشن، پاپولیشن، انوائرنمنٹ، سول ڈیفینس،
ریسکیو 1122 سمیت دیگر مختلف محکموں کی جانب سے کے گئے اقدامات اور حکومت
پنجاب کی جانب سے دیے گئے اہداف بارے پوچھا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ
ڈاکٹر وسیم اقبال نے ڈینگی، پولیو، کورونا سمیت دیگر صحت عامہ میں دی جانے
والی سہولیات بارے بتایا ہے جبکہ اجلاس میں ترقیاتی کاموں کا تفصیلی ریویو
حاصل کیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، ریونیو اکٹھا کرنے بارے
تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صفائی ستھرائی کے
انتظامات میں بہتری لانے ،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے ، سرکاری
سکولوں میں انتظامات مکمل کروانے ، محکمہ مال کی کارکردگی میں مزید بہتری
لانے اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ اس موقع
پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد بھدر سمیت اسسٹنٹ کمشنرز
اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More