The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کمشنرکراچی سے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات … حکومت سندھ مستقبل کی منصوبہ بندی کے ساتھ کر اچی کی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے،سہیل راجپوت

11

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) کمشنر کراچی ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ان کے دفتر میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائک نیتھاوریانکس (Mike Nithavrianakis) نے ملاقات کی ۔کمشنر نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو کراچی کی ترقی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انھوں نے بتایا کہ حکومت سندھ مستقبل کی منصوبہ بندی کے ساتھ کر اچی کی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور ٹریفک نظام اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری پانی کی فراہمی اور سماجی ترقی حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے شہر کی انفراسٹرکچر کی بہتری کے مختلف منصوبوں کی تفصیلات سے اگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے ملیر ایکسپریس وے کے منصوبہ پر کام جاری ہے انھوں نے کہا کہ سائٹ میں واٹر ٹریٹمنٹ کے منصوبہ پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایشائی ترقیات بنک کے تعاون سے جاری منصوبوں کے بارے میں شہر کی ترقی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بتا یا۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کراچی کی ترقی کے لئے حکومت سندھ کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے برطانیہ حکومت کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں میں سندھ حکومت کے ساتھ اشتراک قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے یقین دلایا کہ تجارتی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کیا جاے گا انھوں نے کہا کہ پاکستان برطانوی ایکسپورٹ فنانس سے مختلف النوع منصوبوں میں مستفید ہو گا ۔ پاکستان کے لئے پہلے ہی دو بلین پاونڈ مختص ہیں جس کو مکمل طور پر استعمال کر نے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے اتفاق کیا کے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لے وہ ہھر ملاقات کریں گے اور مزید بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنر ل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ حکومت سندھ خالد شیخ ایڈیشنل کمشنر کراچی اسد علی خان بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More