The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر حضرات انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی خودنگرانی کریں‘یاسمین راشد … ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی سے ہی ڈینگی لارواء کی تلفی کویقینی بنایاجاسکتاہے‘وزیرصحت … مزید

7

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام متعلقہ محکمہ جات کو سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب،صوبائی وزیر اوقاف سعیدالحسن جعفری،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈپٹی کمشنر لاہوردانش افضال،سیکرٹری سکول ایجوکیشن سارہ اسلم ووڈیولنگ کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ، ہائرایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مختلف محکمہ جات نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم میں کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر حضرات انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی خودنگرانی کریں۔موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ہسپتالوں میں انتظامات کے حوالہ سے انسپیکشن کی رپورٹ پیش کرے۔تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات موجود ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی سے ہی ڈینگی لارواء کی تلفی کویقینی بنایاجاسکتاہے۔پی آئی ٹی بی غلط اعدادوشمارکرنے والے اضلاع کی نشاندہی کرے۔پنجاب میں تاحال ڈینگی قابومیں ہے۔ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدنہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔متاثرہ علاقہ جات میں سرویلنس کا نظام مزید بہترکیاجائے۔وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ تمام محکمہ جات کو مل کرانسدادڈینگی مہم میں کرداراداکرناہوگا۔تمام اضلاع روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پر اعدادوشمار کو اپ ڈیٹ کیاکریں۔ڈینگی سے بچاؤ کیلئے عوام کیلئے مؤثرآگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔حکومت پنجاب ڈینگی وباء پر مکمل قابوپانے کی کوشش کررہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More