The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کمر کی انجری نے رومان رئیس کا کیریئر داؤ پر لگا دیا … کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کی وجہ سے معالجین نے پیسرکو مکمل آرام، سنجیدگی سے علاج کا مشورہ دیا ،بصورت دیگر تکلیف … مزید

9

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2020ء )  ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر رومان رئیس کا کیریئر داؤ پر لگ گیا۔
30ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے سندھ کی 16 رکنی ٹیم میں شامل 29 سالہ کھلاڑی کی کمر میں پرانی تکلیف عود آئی،وہ پیر کو کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کرا سکے، رومان رئیس چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور پی ایس ایل 4 میں دوران فیلڈنگ گھٹنہ زخمی کرا بیٹھے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کی وجہ سے معالجین نے رومان رئیس کو مکمل آرام اور سنجیدگی سے علاج کا مشورہ دیا ہے، بصورت دیگر تکلیف بڑھ کر کسی مشکل کا سبب بن سکتی ہے۔
رومان رئیس پاکستان کی جانب سے 9 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں 14 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں،انھوں نے8 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اتنے ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

وہ 2016ء کی پی ایس ایل میں ابھر کر سامنے آئے تھے، اگلے سال لیگ کے7 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کرکے سب کی توجہ اپنی توجہ مبذول کرائی۔
چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے والے رومان رئیس کومقابلوں کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض کے زخمی ہونے پر بطور متبادل طلب کیا گیا تھا،پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس کراچی بلیوز، ڈولفن، زیبراز اور پاکستان انڈر 23 ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔                                                                                                                                           

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More