The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کمادکے کاشتکاروں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے اس کے فوری طبعی انسدادکی ہدایت

6

بدھ ستمبر
16:14

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کمادکے کاشتکاروں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے اس کے فوری طبعی انسدادکی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کماد کاشت کرنے کے فوراً بعد سے اس پردیمک کے حملے کا خدشہ بڑھناشروع ہوجاتاہے جبکہ دیمک کا کیڑابیج کی آنکھ اورکوریوں کو اندر سے کھاکرکھوکھلا کردیتاہے جس میں مٹی بھر جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ فصل کے اگائو کے بعد بھی پودوں کی جڑوں اورزیرزمین حصوں کو کھاکر دیمک نقصان پہنچاتی رہتی ہے نیز ریتلی‘خشک اورنئی آبادزمینوں میں دیمک کے حملے کا زیادہ خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار دیمک کے طبعی انسداد کیلئے گوبرکی گلی سڑی کھاد ہی استعمال کریں کیونکہ کچی کھاد کے استعمال سے دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھ جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ کماد کے سمے کھوری اتارکر کاشت کئے جائیں ورنہ اس پر دیمک کے حملے کا احتمال بڑھ جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More