The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کمادکی فصل کو چوٹی کے گڑوئوں سے بچانے کے لئے اقدامات کی ہدایت

3

منگل ستمبر
15:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کمادکی فصل کو چوٹی کے گڑوئوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ سفید رنگ کا یہ پروانہ جس کی مادہ کے پیٹ کے سرے پر بھورے رنگ کے بالوں کا گچھاہوتاہے کماد کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتاہے اس لئے کاشتکار مذکورہ کیڑے پرنظررکھیں اور اس کے تدارک کے لئے فوری اقدامات میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ سنڈی کارنگ سفیداورپیٹ پرلمبے رخ ایک گہرے بھورے رنگ کی دھاری ہوتی ہے جبکہ فصل کو اس بورے سے شدیدنقصان پہنچتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگست سے لیکر نومبرتک اس کی 4سے 5نسلیں حملہ آور ہوتی ہیں جس کے سوک کر آسانی سے کھینچا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیڑے سے گنے کی چوٹی کی طرف شاخوں کا گچھا سابن جاتاہے اور تنے کے گڑوئوں کے پروانے بھورا رنگ اختیار کرتے ہوئے اگلے پروں کے باہر ی کناروں پر سیاہ دھبوں کی قطار بنالیتاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More