The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کل 15 ستمبر کو راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ … وزیراعظم کے دورے کے دوران انہیں سانحہ موٹروے کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی جائے گی

12

وزیراعظم کے دورے کے دوران انہیں سانحہ موٹروے کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی جائے گی

Hassan Shabbir حسن شبیر
پیر ستمبر
22:40

اسلام آباد (اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 14ستمبر2020ء)وزیراعظم عمران خان وزیراعظم کو پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی اور وزیر اعظم کو موٹروے زیادتی کیس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نےدورہ کراچی کے موقع پر شہر قائد کے لیے گیارہ سو ارب روپے پیکج کا اعلان کیا تھا۔کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بارشوں سے پورے ملک میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی۔ بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا۔ کراچی میں عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کےلیے کوشاں ہیں۔ آج تاریخی دن ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی۔ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ بارشوں سے بلوچستان اور دیگراضلاع متاثر ہوئیں۔

مزید برآں وزیر اعظم عمران خان نے موٹروے زیادتی کیس میں بھی نو ٹس لے رکھا ہے جس کی بابت صوبائی دارلحکومت لاہور میں ان کو سانحہ موٹروے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں پیش رفت ہوئی ہے جس میں ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے تاہم مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا تاہم ملزم کا سراغ لگایا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More