The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں مظالم، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پرقائدین حریت نے اپنے خطاب میں کہا بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو ماروائے عدالت قتل کیا جارہا ہے،نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا قتل کیا جارہا ہے،بھارت کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے کشمیر میں نسل کشی پر عمل پیرا ہے،مودی کی قیادت نے علاقائی امن داو پر لگا دیا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر بھارتی حکومت ہندووں کو آباد کررہی ہے،بھارت علاقے سوچی سمجھی سازش کے تحت میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کررہا ہے، مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں مندر ہزاروں مندر قائم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل کا اجرا کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔کشمیری جدوجہد آزادی رکھیں گے۔

بھارت کو اس گھناونے کھیل میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کشمیری ایک اہم مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں،فوجی محاصرے کی آڑ میں روزانہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، عالمی برادری بھارت کو متنبہ کرے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کروائے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے، یو این قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More