The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کلین اینڈ گرین پاکستان ملک وقوم کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کر سکتا ہی:ایڈیشنل سیشن جج راجہ شبریز

3

منگل ستمبر
14:43

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا راجہ شبریز نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول سے انسانی زندگیاں بہتر سانس لے سکتی ہیں۔ شجرکاری مہم سے کلین اینڈ گرین پاکستان ملک وقوم کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔ پودے لگانے سے ماحول سرسبزوشاداب رہتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جوڈیشل کمپلیکس تحصیل ساہیوال ضلع سرگودہا میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ سول جج ساہیوال محمد اسماعیل جسراء،سول جج محمد نعیم،سول جج حافظ نصیب اللہ اور صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال رانا شکیل انجم بھی موجود تھے ۔اس موقع پرتمام مہمانوں نے الگ الگ پودے لگائے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو سرسبزوشاداب رکھے اور کلین اینڈ گرین مہم کو ملک بھر میں کامیابی عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More