The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں فنڈز جاری ہونے کے بعد ترقیاتی کا م جاری

9

منگل ستمبر
17:37

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں صوبائی پارلیمانی سیکریٹری جیل خانہ جات و ایم پی اے پی پی 7 راجہ صغیر احمد و ایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے فنڈز جاری ہونے کے بعد ترقیاتی کا م جاری ہیں ۔یوسی کنوہا صوبائی پارلیمانی سیکریٹری جیل خانہ جات و ایم پی اے پی پی 7 راجہ صغیر احمد و ایم این اے صداقت علی عباسی کی فراہم کردہ گرانٹ سے یوسی کنوہا میں گلیات کی پختگی کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور گرانٹ سے دوبیرن کلاں روڈ کی ریپئیرنگ کا کام آخری مراحل میں ہے۔یونین کونسل بیور ڈھوک قاسم اباد(رکھ) کی روڈ پر موجود برساتی نالے پر بنا پل برسات کے دنوں میں ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو سفرمیں کافی دشواری کا سامنا تھا اسکی مرمت کا کام جاری ہے اسی طرح یوسی بیور میں بیور ڈھوک مجومہ کی گلیات کی پختگی کا کام جاری ہے۔عوام علاقہ نے ترقیاتی کام شروع کروانے پر صوبائی پارلیمانی سیکریٹری جیل خانہ جات و ایم پی اے پی پی 7 راجہ صغیر احمد و ایم این اے صداقت علی عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More