The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کلر سیداں، سرصوبہ شاہ سے سموٹ روڈ کی مرمتی کاکام شروع

12

اتوار ستمبر
16:45

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) کلر سیداں کے نواحی علاقے سرصوبہ شاہ سے سموٹ روڈ کی مرمتی کاکام شروع، پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیراحمدنے افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق وائس چیرمین راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ، سابق امیدوار وائس چیرمین چوہدری مختاراحمد، سابق جنرل کونسلرزحاجی منیر منہاس سمیر عوام کی علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ صغیراحمد نے کہاکہ اس وقت میرے تین سو سے زائد کام شروع ہیں۔اب مزید سڑکوں اور گلیات کے فنڈز ملنے والے ہیں اور بھی کام شروع ہوجائیں گے، میراحلقہ بہت خوبصورت ہے اس کو مزیدخوبصورت بنانا میراکام ہے، آنے والے دنوں میں علاقے میں نئے ترقیاتی پروجیکٹ شروع ہوں گے جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے عوام کے تعاو ن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More