The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا ‘راجہ طالب حسین

4

جمعرات ستمبر
16:08

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) مسلم کانفرنس تحصیل کھوئی رٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ طالب حسین نے کہا کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا تحصیل پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی نشست میں انھوں نے کہا بھارتی فوج کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے لائن آف کنٹرول پر آئے روز بزدل دشمن بھارت کشمیریوں کو نشانہ بناتا ہے لائن آف کنٹرول پر اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آئے روز جنازے اٹھتے ہیں اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے یہ ڈیڑھ کڑور کشمیریوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے یہ وقت ہے کشمیری شہری اورمجاہدین مل کر ایسی کاری ضرب لگائیں کہ بھارت کے نصاب میں یہ پڑھایا جائے کہ ظلم نہیں کرنا ہے انھوں نے کہا مودی گجرات کا قصائی اور دہشت گرد ہے اسے انسانیت سے غرض نہیں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہ وہ دبا سکا ہے نہ دبا سکے گا کشمیر کل بھی کشمیریوں کا تھا اب بھی کشمیریوں کا ہے یہ بھارت کے باپ نہرو کی جہاگیر نہیں جسے وہ تقسیم کر سکے اب وقت آگیا ہے بھارت کو سیاسی،سفارتی اور صحافتی میدان میں شکست دی جائے اب جنگیں ٹیکنالوجی سے لڑی جاتی ہیں کشمیریوں کا جذبہ سرد نہیں ہو ا نہ ہو گا ہر صبح کشمیری بہنیں ہمارا راستہ دیکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More