The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کسی پراجیکٹ کیلئے عارضی ملازم مستقل آسامی پر تقرر کا حق دار نہیں ، لیبر ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار، لاہور ہائیکورٹ

15

ہفتہ اکتوبر
13:16

کسی پراجیکٹ کیلئے عارضی ملازم مستقل آسامی پر تقرر کا حق دار نہیں ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی عارضی ملازم کو مستقل آسامی کی موجودگی میں ہی مستقل کیا جاسکتا ہے اور اس مقصد کیلئے آسامی ہونا لازمی ہے، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے محکمہ بہبود آبادی کی درخواست پر فیصلہ دیا، محکمہ نے لیبر ٹربیونل کے عارضی ملازم کو مستقل کرنے کے احکامات کو چیلنج کیا،چھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں باور کرایا گیا کہ لیبر ٹربیونل نے اس نکتہ کو نظر انداز کیا کہ عارضی ملازمت ایک مخصوس پراجیکٹ کیلئے کی گئی تھی، فیصلے میں واضح کیا کہ کسی پراجیکٹ کیلئے عارضی ملازم کو مستقل آسامی پر تقرر کا حق دار نہیں ہے، عدالت نے محکمہ کی اپیل منظور کر لی اور لیبر ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More