The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کسی بھی سیاسی جماعت میں خواتین کاکردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتاہے، شمائلہ حیدر … تحریک انصاف کو آزادکشمیرکے اندر مستحکم بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہوں، رہنماء … مزید

19

تحریک انصاف کو آزادکشمیرکے اندر مستحکم بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہوں، رہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر

پیر ستمبر
19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) تحریک انصاف خواتین ونگ آزادکشمیر کی مرکزی رہنما شمائلہ حیدر نے کہاہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں خواتین کاکردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو آزادکشمیرکے اندر مستحکم بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہوں۔ہماری جنگ کرپٹ مافیا کے ساتھ ہے نہ کہ آپس میں۔ ہمیں عہدوں کی لالچ نہیں اورنہ ہی ایک سیاسی ورکر کو زیب دیتا ہے کہ وہ عہدوں کے پیچھے بھاگے۔ اچھے سیاسی ورکرز کی مثال پانی کی طرح ھوتی ہے جسکا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ۔اسکے آگے جتنے مرضی بند کھڑے کردیںوہ اپنا راستہ خود بنا لیتا ہے۔ میں لڑکی ھونے کے باوجود کوشش کرتی ھوں تحریک انصاف کی مضبوطی کے لیے ہر میٹنگ ہر جلسہ میں شریک ھوتی رہوں تحریک انصاف کے لیے کام کرنے والے تمام قائدین قابل عزت ھیں ھماری کوشش ھوگی تحریک انصاف کے اندر فیصلے میرٹ پر ھوں کام کاج کرنے والے لیڈران اور خواتین آگے آہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز صحافیوںکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف کے لیے کام کررہی ھوں انشا اللہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے تحریک انصاف کی حکومت عوامی حکومت ھوگی جس میں فیصلے غربیوں کی مرضی منشا کے مطابق ھوگے آذاد کشمیر کی عوام اچھے لیڈران کا انتخاب کریں جو واقعی عوام کے لیے تبدیلی لے کر آہیں اب وقت آچکا اس فرسودہ اور کرپٹ اور ٹھیکیدارانہ نظام کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ھوگا تبی ہی عوامی حقوق کا استحصال رک سکے گا ورنہ 72 سالہ پرانی تاریخ اور وہی پرانا کرپٹ مافیا عوام کے حقوق کا استحصال کرتا رہے گا ۔عوام سے اپیل ہے کہ اٹھو اور اس نظام کو بدل ڈالو تاکہ عدل انصاف میرٹ کا یوں سرے عام قتل نہ ھو اور انصاف کی حکومت آسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More