The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے جماعت اسلامی قوم کے لیے بہترین آپشن ہے،میاں محمد اسلم … ہم بر سر اقتدار آ کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و خوشحال پاکستان … مزید

17

ہم بر سر اقتدار آ کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و خوشحال پاکستان بنائیں گے
3جماعت اسلامی 12ربیع الاول سے ملک میں نظام مصطفی ?کے نفاذ اور سود کے خاتمہ کی تحریک شروع کرے گی، جماعت اسلامی کے سیاسی اور انتخابی ورکشاپ کے شر کائ سے خطاب

بدھ ستمبر
19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے اور جماعت اسلامی قوم کے لیے بہترین آپشن ہے۔ جماعت اسلامی 12ربیع الاول کے مبارک دن سے ملک میں نظام مصطفی ?کے نفاذ اور سود کے خاتمہ کی تحریک شروع کرے گی،ملک پر مسلط ظلم و جبر اوراستحصالی نظام سے نجات کا صرف ایک راستہ ہے اور وہ اسلامی نظام ہے۔انھوں نے کہا پی پی ، مسلم لیگ کے بعد عمران خان نے قلیل مدت میں عوام کو مایوس کیا ہے، پی ٹی آئی کے طرز حکمرانی پر ناکامی حکومت کا پکا ٹھپہ لگ گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیاسی اور انتخابی ورکشاپ کے شر کائ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ میاں محمد اسلم نے کہاہم بر سر اقتدار آ کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و خوشحال پاکستان بنائیں گے ،ایک ایسا پاکستان جس میں کسی غریب کا استحصال نہیں ہوگا،جس میں بیٹیوں کی عزتیں پامال نہیں ہونگی ،جس میں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار ملے گا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی عوام کو نمائندہ ، موثر اور فعال مقامی حکومتوں کے ذریعے اچھی حکمرانی دے گی ، عوام دوہرے تہرے ٹیکس دے رہے ہیں لیکن مالی ، سیاسی اور انتظامی ڈسپلن نہ ہونے کی وجہ سے عوام بے اختیار اور بیوروکریسی راج کر رہی ہے۔، ملک میں ایک طویل عرصے سے مالی،سیاسی، نظریاتی کرپشن ہے۔انھوں نے کہا موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے نظریے اور جغرافیہ سے بے وفائی کی ہے،جہاں بھی جماعت اسلامی کو نمائندگی ملی وہاں کے عوام اس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More