The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کرمنل مافیا کا دادو پریس کلب کے معزز عہدیداران کی کردار کشی اور دادو پریس کلب پر قبضے کی کوشش قابل مذمت ہے، اعظم لوہانی

8

جمعرات ستمبر
17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اعظم لوہانی نے کرمنل مافیا کی جانب سے دادو پریس کلب کے معزز عہدیداران کی کردار کشی اور پریس کلب پر قبضے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اعظم لوہانی نے کہا کہ جرائم پیشہ بھتہ مافیا گروہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیئے صحافت کا لبادہ اوڑھ کر صحافت جیسے مقدس پیشے کو بدنام کر رہے ہیں۔

یہ پیشہ ور بھتہ مافیا گروہ صحافت کے نام پر دھبہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)سندھ ,دادو پریس کلب کے صدر صابر بھنڈ ,معزز عہدیداران اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔اعظم لوہانی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ ان کرمنل مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والے چہروں کو بے نقاب کر کے کیفے کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More