The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کرمانوالہ ‘ڈی پی او کی قیادت میں اوکاڑہ آرٹس کونسل میں خواتین شرکاء پر مشتمل منفرد اور عالیشان سیمینار کا انعقاد … خواتین پر تشدد اور ان کے خلاف ہمہ قسم کے جرائم کرنے … مزید

5

خواتین پر تشدد اور ان کے خلاف ہمہ قسم کے جرائم کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری رکھیں گے‘عمر سعید ملک

بدھ ستمبر
15:13

کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی قیادت میں اوکاڑہ آرٹس کونسل میں خواتین شرکاء پر مشتمل ایک منفرد اور عالیشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھر پور شرکت کی جن میں فی میل پولیس آفیسرز، فی میل جج،وکلاء، ریسکیو 1122 کی آفیسرز،فی میل ٹیچرز اور سول سوسائٹی کی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم ترین جزو ہیں خواتین کی عزت اور حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کہ خواتین پر تشدد اور ان کے خلاف ہمہ قسم کے جرائم کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری رکھیں گے ایسے مجرمان کو نا صرف جیلوں میں بھیجا جائے گا بلکہ عدالتوں کے ذریعے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسی پس منظر میں اوکاڑہ پولیس نے ڈی پی او آفس میں وومن ہیلپ ڈیسک کا قیام، خواتین پر تشدد وغیرہ کے کیسز کے لیے سپیشل ٹریننگ یافتہ خواتین، غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات میں پولیس خود مدعی بنے گی، تھانہ جات میں خواتین ایس ایچ اوز کی تعیناتی وغیرہ کے اقدامات بھی کیے ہیں۔

اوکاڑہ میں اس سال خواتین کے خلاف وائیلنس کے 651 مقدمات درج ہوئے پولیس نے تمام ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا۔سیمینار کے اختتام پر خواتین پولیس آفیسرز کی طرف سے خصوصی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا مقصد عوام الناس کو یہ پیغام دینا تھا کہ ملک پاکستان میں خواتین محفوظ ہیں اور ان پر تشدد کرنے والوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More