The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی کے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات

23

ہفتہ اکتوبر
16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں، سمندر میں طغیانی ہو سکتی ہے، جبکہ کراچی میں کل(اتوار) ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباو موجود ہے، یہ ہوا کا کم دباو آج ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس ڈپریشن کے باعث تھر پارکر، میر پور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور حیدر آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواوں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جبکہ کراچی میں ڈپریشن کے زیرِ اثر کل ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی ہو سکتی ہے، اس لیے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More