The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی کی ترقی کے لئی1100 ارب فوری خرچ کئے جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کسی دبائو میں آئے بغیر کام کریں، سندھ قومی الائنس

2

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) سندھ قومی الائنس کے سینئر نائب صدر کریم خانزادوسے جی ڈی اے، جمعیت علمائے اسلام اور ن لیگ کے سابق اراکین نے ملاقات کی ۔ جسکی قیادت ممتاز خان کر رہے تھے۔ کے ایم سی کرپشن اور میئر کراچی کی آخری دنوں میں غیر قانونی حرکات کی مذمت کی گئی۔ کریم خانزادو نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے گیارہ سو ارب فوری خرچ کئے جائیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کسی دبائو میں آئے بغیر کام کریں۔یڈمنسٹریٹر کراچی کرپٹ افسران کو فوری برطرف کریں۔ لٹریسی کے کروڑون روپے عوام کی خواندگی پر خرچ کرنے کے بجائے ہڑپنے والا ، سرجانی میں ایم کیو ایم لندن کی چائنا کٹنگ کاماسٹر پروجیکٹ ڈائریکٹر لگا دیا گیا لائنز ایریا میں چائنا کٹنگ میں بھی شارق الیاس جو لندن کا دہشت گرد ہے اسکی تعیناتی وسیم اختر کی وفاداری پر سوال ہے۔

(جاری ہے)

کریم خانزادونے مذید کہا کہ پچھلی تاریخوں میں سو سے زائد آدڑد فوری منسوخ کئے جائیں ۔ اپوزیشن کے ایم سی کے ممتاز خان ، مولانا اسماعیل اور جنید نے کہا کہ وسیم اختر کے خلاف کھلی انکوائری کی جائے۔ جاتے جاتے خزانہ خالی کردیا گیا۔ اسوقت بھی وسیم اختر کے وفادار افسران اسکے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم اور رقوم قصولی ریحان کے ذریعے کر رہے ہیں ۔ جبکہ ایم کیو ایم کا افسر فرید تاجک ڈپٹی میئر اور دیگر کو پٹرول پہنچا رہا ہے اور گاڑیاں بھی سیاسی جماعت کے افراد کے پاس ہیں۔ کریم خانزادو نے صوبائی وزیر ناصر شاہ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات و ایڈمنسٹریٹر سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے ہمدرد افسر ایم سی کے ایم سی سیف الرحمان کو فوری تبادلہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کریم خانزادو نے کہا کہ سندھ قومی الائنس مضبوط بلدیاتی نظام چاہتی ہے۔ کراچی کو ایک ڈسٹرکٹ اور بائیس ٹاونز میں تقسیم کیا جائے۔ سٹی میگا پولیٹن گورنمنٹ قائم کی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More