The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی پیکج پر عملدرآمد یقینی بنانے اور اس کی نگرانی کے لیی8رکنی کمیٹی کو حتمی شکل دے دی گئی،بیوروکریٹس اور فوجی افسر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے

12

پیر ستمبر
18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے اعلان کردہ 11 سو ارب روپے کے کراچی پیکج پر عملدرآمد یقینی بنانے اور اس کی نگرانی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کے علاوہ پاک فوج کے ایک عہدیدار پر مشتمل 8 رکنی کمیٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ کمیٹی کے سربراہ وزیر اعلیٰ سندھ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی اور وفاقی حکومت کی رضامندی کے ساتھ کمیٹی کے اراکین کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن ‘جلد جاری ہونے کی توقع ہے۔

کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی وفاقی حکومت کی نمائندگی کریں گے اور دیگر اراکین میں،پاک فوج کے کور 5 کے بریگیڈیئر، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم ای)کے ایک سینئر افسر، سندھ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین کے علاوہ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اگر کمیٹی ضروری سمجھے گی تو کسی کو بھی اس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More