The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج،سندھ حکومت نے صوبائی رابطہ وعملدرآمد کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا … وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، … مزید

5

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، پی سی آئی سی پیکج میں شامل منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لے گی

بدھ ستمبر
16:18

کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج،سندھ حکومت نے صوبائی رابطہ وعملدرآمد کمیٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) گیارہ سو تیرا ارب روپے کے کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج پر اہم پیشرفت، سندھ حکومت نے صوبائی رابطہ وعملدرآمد کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ پی سی آئی سی کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج میں شامل منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیگی۔ دس رکنی کمیٹی میں وفاقی حکومت کا ایک نمائندہ اور این ڈی ایم اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا ۔نوٹیفیکشن کے مطابق پی سی آئی سی میں کور فائیو کے نمائندے،کمشنر کراچی بھی شامل ہونگے جبکہ چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری محکمہ بلدیات،چیئرمین پی اینڈ ڈی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں صوبائی چیرمین منصوبہ بندی و ترقیات عملدرآمد کمیٹی کے سیکریٹری ہونگے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی وزیراعلی کی سربراہی میں کراچی میں وفاقی صوبائی منصوبوں کی تکمیل کے لئے پلان مرتب کریگی ۔کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ روز میں منعقد ہوگا۔ کمیٹی کراچی کے منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات وسفارشات تجویز کریگی۔ پی سی آئی سی کراچی کے لِئے دستیاب فنڈز کے استعمال اور مقررہ میعاد میں منصوبوں کی تکمیل کی نگرانی کریگی۔ نوٹفیکشن کے مطابق پی سی آئی سی کراچی کے تمام منصوبوں کا مکمل ریکارڈ،شفافیت برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوگی۔ کمیٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کے لئے بھی اقدامات کریگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More