The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی میں پی ڈی ایم کا عظیم جلسہ حکمرانوں کی بچی کھچی ساکھ بھی ختم کر دے گا‘ قمر زمان کائرہ … شاندار جلسہ عام کے انعقاد پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق … مزید

14

شاندار جلسہ عام کے انعقاد پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں‘ صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب

ہفتہ اکتوبر
18:52

کراچی میں پی ڈی ایم کا عظیم جلسہ حکمرانوں کی بچی کھچی ساکھ بھی ختم کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شاندار جلسہ عام کے انعقاد پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے والہانہ استقبال پر پیپلزپارٹی کی تمام تنظیموں اور جیالوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیروں،مشیروں کے بے تکے بیانات سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جلسہ کس قدر کامیاب تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلسہ کے بارے میں میڈیا کے تبصرے اور تجزیے حکمرانوں کے موقف کی نفی ہے۔پیپلز پارٹی ہمیشہ سے اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ بہترین منصف اس ملک کے عوام ہیں۔ عوام اس فاشسٹ حکومت کی تمام رکاوٹوں کو روند کر جس طرح جلسہ گاہ پہنچے جو انتہائی قابل تعریف ہے۔ انہوںنے کہا کہ کراچی میں پی ڈی ایم کا عظیم جلسہ حکمرانوں کی بچی کھچی ساکھ بھی ختم کر دے گا۔حکومت کیخلاف پی ڈی ایم کا کارواں چل پڑا ہے ،اب یہ جدوجہد اس حکومت کو ختم کر کے دم لے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More