The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے کل ہونے والے جلسے کے سلسلے میں ضلعی صدرکلیم شیخ کی زیرصدارت اجلاس … جلسے کو تاریخی جلسہ میں تبدیل کرنے کے لیے بھرپور کوشش … مزید

19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کی طرف سے 18 اکتوبر بروز اتوار کو کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے ہونے والے جلسے کے سلسلے میں ضلعی صدر کلیم شیخ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے صدر انور سومرو نے کہا کہ ہمیں کراچی میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسے کو تاریخی جلسہ میں تبدیل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرنی ہوگی جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے تمام ورکر اپنا کردار ادا کریں، مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان راجپر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی جنگ اس قوم کے لئے ہے میان نواز شریف چاہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء خالد عزیز آرائیں نے کہا کہ ووٹ کی عزت اور ملک میں حقیقی حکمرانی کے لیے ملک کی عوام کو پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا ساتھ دینا پڑے گا تاکہ کرپٹ سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو ، مسلم لیگ (ن) کے ضلع حیدرآباد کے صدر کلیم شیخ نے کہا کہ ملک کی عوام کرپٹ اور جاہل حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن ضلع حیدرآباد کے کارکنان ایک بہت بڑی ریلی کی صورت میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے 18 اکتوبر بروز اتوار کو ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے اور اپنی قائد محترمہ مریم نواز شریف کا فقید المثال استقبالِ کے لیے کراچی پہنچے گے، حمید شاہ, اکبر سومرو، عظیم مغل، زاہد آرائیں، کامران جتوئی، فیصل اطہر راجپوت، امان جتوئی، ایاز ملک، الطاف مہیسر، الطاف عباسی دادو، عالم خاصخیلی، اشرف مغل، ایوب قریشی، عمران خواجہ، رانو مل بھیل، رفیق ورک، بابو بھیل، علی نواز، گلیشیر، جمن خاصخیلی، ملک آصف اعوان، ارشد اور دیگر نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More