The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی میں پاپا ڈے ڈی بچائو تحریک نے ناکام سرکس لگایا ،حلیم عادل شیخ … نانی اور نواسا جتنا چاہے زور لگا لیں پاپا اور ڈے ڈی کو نہیں بچا سکتے حساب دینا ہوگا،پارلیمانی لیڈر … مزید

23

نانی اور نواسا جتنا چاہے زور لگا لیں پاپا اور ڈے ڈی کو نہیں بچا سکتے حساب دینا ہوگا،پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ

اتوار اکتوبر
17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پی ڈی ایم کے کراچی جلسہ پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا آج کراچی میں ایک بار پھر انفیکٹڈ،ڈیفیکیٹڈ، ریجیکٹڈ لیڈرشپ کی جانب سے ایک اور ناکام سرکس لگایا گیا۔انفیکٹڈ لیڈر کرپشن والے ڈفیکٹڈ کو سندھ کی عوام جانتی ریجیکیٹڈ کو ڈی آئی خان کی عوام نے ریجیکٹ کیا ہے۔ آج یہ سب لیڈر پی ڈی ایم پاپا ڈی بچائو موومنٹ کے نام پر جمع ہوئے ہیں۔ نانی اور نواسا دونوں نوٹ کر لیں نہ آپکے پاپا بچیں گے نہ آپ کے ڈے ڈی۔ جو کرپشن کی ہے اس کا حساب سب کو دینا پڑے گا۔ سندھ کے تمام اضلاع سے لوگ جمع کرکے بھی آپ لوگ دس ہزار لوگ جمع نہیں کر سکے۔ 12 سالوں کی کارکردگی ہے سندھ میں آپ کی اڈائی کروڑ کے شہر کراچی سے آپ کو عوام نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ثابت ہوگیا بارہ سالوں تک آپ لوگوں نے کرپش اور لوٹ مار کی۔ جس کی وجہ سے عوام نے آپ لوگوں کو رد کر دیا ہے۔آج تمام چور ایک دوسرے کو بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ ایک طرف بارہ رکنی کرپٹ جماعتیں ہیں دوسری طرف ہمارا کپتان اکیلا پاکستان اور عوام کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ عمران کے ساتھ پورا ملک ساتھ ہے۔عمران خان کو اللہ پاک نے ملک کے لئے سیلیکٹ کیا اور قوم نے ووٹ دیکر الیکٹ کیا ہے۔کسی بھی چور کو نہیں چھوڑیں گیسب سے حساب لیا جائے گا۔ نانی اور نواسہ جتنے چاہے گلے پھاڑ لیں انکے کرپٹ پاپا ڈے ڈی کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More