The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی میں فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے خلاف احتجاج کا دوسرا روز، اپرا نے وینڈر ڈیلیوری روکنے کے خلاف مسابقتی کمیشن سے مدد مانگ لی

5

بدھ ستمبر
17:41

کراچی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( اپرا) نے فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور تمام ریسٹورنٹس نے اپنی ایپ سے فوڈ ڈیلیوری کمپنی کو بلاک کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح طور پر کہا ہے کہ اگر من مانیوں کا سلسلہ ترک نہ کیا گیاتو کراچی کے بعد دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپرا کے چیئرمین نعیم صدیقی نے کہا ہے کہ فوڈ پانڈا کی اجارہ داری کے خاتمے کے لئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان( سی سی پی)سے بھی رجوع کیا ہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ مسابقتی کمیشن اپرا کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے کسی ایک مخصوص کمپنی کی اجارہ داری کا خاتمہ یقینی بنائے اور آزادانہ کاروبار کرنے کے مساوی بنیادوں پر مواقع فراہم کرنے میںاپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پالیسی سی سی پی کو ارسال کئے گئے خط میںنشاندہی کی کہ ممبران نے یہ شکایت کی ہے کہ فوڈ پانڈا ڈیلیوری معاہدہ کرتے وقت ریسٹورنٹس کو وینڈر ڈیلیوری سے منع کرتا ہے اور اجارہ داری قائم کرتے ہوئے مجبور کیا جاتا ہے کہ فوڈ پانڈا کی ڈیلیوری سروسز لینے والے ریسٹورنٹس کسی اور ڈیلیوری کمپنی کی خدمات حاصل نہ کریں جو کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ فوڈ پانڈا کو اس قسم کے معاہدے کرنے کے لیے ریسٹورنٹس کو مجبور کرنے سے روکا جائے اور آزاد کاروباری مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ مسابقت کی فضا قائم ہو اور صارفین کو اپنی پسند کی اور معیاری خدمات مسیر آسکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More